عالمی ذرائع ابلاغ 15 ۔02۔25

237156
عالمی ذرائع ابلاغ    15 ۔02۔25

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا نے ترکی کے بارے میں اپنی خبر میں وزیر اعظم احمد داؤد اولو کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترک مسلح افواج شام میں فوجی کاروائی کرتے ہوئے سلیمان شاہ کی نعش کو بحفاظت ترکی لے آئی ہیں ۔سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کے داد کی نعش کو اب ایشمہ کے علاقے میں دفن کیا جائے گا ۔یہاں پر ترک پرچم کو لہرا دیا گیا ہے ۔
مقدونیہ کے اخبار نووا مقدونیہ کیمطابق صدر رجب طیب ایردوان نے ترک فوجیوں کیطرف سے شام میں موجود سلیمان شاہ مقبرے سے سلیمان شاہ کی نعش اور اس مقبرے کی حفاظت پر مامور 40 فوجیوں کو بحفاظت ترکی لانے کیوجہ سے حکومت اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے صدر رجب طیب ایردوان کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی نے داعش کے دہشت گردوں کیطرف سے اپنے محاصرے میں لیے جانے والے سلیمان شاہ مقبرے کی جگہ کو تبدیل کرنے اور وہاں موجود ترک فوجیوں کے جانی تحفظ کے لیےجو فوجی کاروائی کی ہے وہ عارضی ہے ۔ یہ ترکی کی پسپائی نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ شاہ سلیمان مقبرے کی حفاظت پر مامور ترک فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالنے کے لیے اس کاروائی میں ٹینکوں بلا پائلٹ طیاروں، جاسوسی طیاروں اور چند سو فوجیوں نے حصہ لیا ہے ۔شام میں چار سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران ترکی نے پہلی بار شام کے علاقے میں یہ کاروائی کی ہے ۔ دریں اثناء حکومت شام نے اس کاروائی کو کھلے عام جارحیت قرار دیا ہے ۔صدارتی ترجمان ابراہیم کالن نے شام کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شامی انتظامیہ کی جائز حیثیت ختم ہو چکی ہے ۔
روسی اخبار ریا نو ووسٹی نے وزیر اعظم احمد داؤد اولو کے دورہ پاکستان پر اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ انھوں نے پاکستان کے دورے کے دوران یہ واضح کیا ترکی اور پاکستان دنیا میں دہشت گردی اور اسلام فوبیا کیخلاف جدوجہد کے معاملے میں تعاون کو جاری رکھیں گے ۔وزیر اعظم داؤد اولو نے پاکستان کو دہشت گرد حملوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 20 میلین ڈالر کی مزید امداد فراہم کی ۔
اسی اخبار نے اپنی ایک دوسری خبر میں روس کے صدر ولادیمر پوتن کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مختلف نوعیت کے نئے منصوبوں کے منظر عام پر آنے کی صورت میں ترک قدرتی گیس کی پائپ لائن کی تعمیر کے معاملے میں ترکی کیساتھ تعاون کو جاری رکھا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ روس ایک باعتماد حصہ دار ملک ہے اور مستقبل میں بھی اپنی اس خصوصیت کو برقرار رکھے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں