عالمی ذرائع ابلاغ 26.11.14

عالمی ذرائع ابلاغ 26.11.14

206304
عالمی ذرائع ابلاغ 26.11.14

ایسوسی ایٹڈ پریس کی خبر کے مطابق ، امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے گزشتہ دنوں اپنے دورہ ترکی کے دوران صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بائڈن نے کہا کہ عراق اور شام کی صورت حال پر حکومت ترکی کے نظریات کی امریکہ حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات ماضی کے مقابلے میں اس وقت زیادہ مستحکم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس نازک صورت حال میں دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ضرورت در پیش ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی خبر میں امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے ایک بیان کو جگہ دی ہےجس میں انہوں کہا ہے کہ شامی مہاجرین کی امداد کےلیے 135 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
استنبول میں ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکہ شام کے نہتے اور کسمپرسی کا شکار عوام کےلیے انسانی امداد جاری رکھے گا جبکہ اس وقت ترکی میں تقریباً 1٫6 ملین شامی مہاجرین آباد ہیں۔
اسپین کے اخبار لا وان گواردیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے اکواٹورئیل گینی کے شہر مالابو میں ایک بیان میں کہا کہ افریقی ممالک اور ترکی کے درمیان سن 2018 تک تجارتی حجم پچاس بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
جناب چا وش اولو نے صدر رجب طیب ایردوان کے ہمراہ براعظم افریقہ اور ترکی کے درمیان دوسرے اجلاس میں شرکت کی ۔
اجلاس کے دوران چاوش اولو نے بتایا کہ براعظم افریقہ میں ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے جس کے نتیجے میں حالیہ دس سالوں کے دوران متعدد ممالک نے سرمایہ کاری کا رخ افریقہ کی جانب موڑ دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے اخبار العربیہ کی انٹر نیٹ ویب سائٹ پر ایک خبر نے الجزائر ۔ترکی قدرتی گیس معاہدے سے متعلق خبر دیتے ہوئے لکھا ہےکہ دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے کی معیاد دس سال کے لیے مزید بڑھا دی گئی ہے جس کے نتیجے میں ترکی الجزائر سے خرید ی جانے والی مائع گیس کی مقدار میں پچاس فیصد کا مزید اضافہ کرے گا۔
یہ معاہدہ ترک صدر ایردوان کے دورے کے دوران طے کیا گیا کہ جس میں دونوں ممالک درمیان تعلقات کے مزید فروغ پر بھی غور کیا گیا ۔
ہسپانوی اخبار الپائس نے ٹرکش ایئر لائنز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ٹرکش ایئر لائنز نے ہسپانوی شہر بل باو کےلیے دو سال قبل اپنی پر پروازیں شروع کیں تھی۔
گزشتہ سال اس فضائی کمپنی نے استنبول اور بل باو کے درمیان چالیس ہزار جبکہ سالِ رواں میں اکتوبر کے مہینے تک پچاس ہزار مسافروں کو سہولیات فراہم کی ہیں اور امید ہے کہ سال کے آکر تک یہ تعداد ساٹھ ہزار تک پہنچ جائے گی ۔
ٹرکش ایئر لائنز کے مطابق بل باو سے مسافروں کو چین،بھارت، مشرقِ قریب ،سنگا پور ،ہانگ کانگ ،تھائی لینڈ اور مالدیپ تک استنبول کے راستے سفر کرنا میسر ہوتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں