عالمی ذرائع ابلاغ

82736
عالمی ذرائع ابلاغ

نائب وزیر اعظم بلنت آرنچ نے قطر میں 8 ویں ال الجزیرے فورم میں شرکت کے بعد دوحا میں ال شرق اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قطر اور ترکی توانائی کے وسائل اوراقتصادی طاقت کے مالک دو پر استحکام ممالک ہیں ۔ان خصوصیات کا مالک ہونے کیوجہ سے دونوں ممالک کو ہر شعبے میں اپنے تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔قطر نے ترک کمپنیوں کو اہم سرمایہ کاری اور ترقی کے امکانات فراہم کیے ہیں ۔اسطرح قطر کی شہری منصوبہ بندی میں یہ کمپنیاں اہم خدمات انجام دے سکیں گی ۔انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے دورہ قطر سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی کیونکہ متعلقہ حکام کیساتھ اقتصادی اور تجارتی نوعیت کے ہمہ پہلو معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ترکی قطر سے قدرتی گیس کی خرید کو جاری رکھے گا ۔ انھوں نے شامی عوام کی حمایت کیوجہ سے قطر کی پالیسی کی بی از حد تعریف کی ۔
جرمن ڈی پی اے خبر ایجنسی نے جرمنی کے وزیر مملکت برائے یورپی یونین مائیکل روتھ کے ترکی کے دورےکو جگہ دی ہے ۔ مائیکل روتھ نے کہا کہ ہم ترکی کیساتھ سرد مہری کے شکار تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں ۔ یورپی یونین کی رکنیت دینے کے لیے ترکی کو جمہوریت اور قانونی مملکت جیسے شعبوں میں موجود اپنی خامیوں کو دور کرنا ہو گا ۔علاوہ ازیں، ہم ترکی کیساتھ عدلیہ اور بنیادی انسانی حقوق جیسے عنوانات پر مذاکرات شروع کرنے کے بھی حامی ہیں ۔
ایران کی قومی پٹرولیم کمپنی کے خارجہ تعلقات کے ڈائریکٹر محسن کوم سیری نے کہا ہے کہ ایران نے ترکی کیساتھ خام پٹرول کی فروخت کے معاہدوں میں توسیع کر دی ہے ۔اسوقت ایران ترکی کو متعین کردہ کوٹے کیمطابق پٹرول برآمد کر رہا ہے ۔انھوں نے ایران مہر خبر ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کو پٹرول کی برآمدات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔معاہدوں کی رو سے ترکی کو یومیہ تقریباً 100 سے لیکر 110 ہزار ٹن خام پٹرول برآمد کیا جا رہا ہے ۔ ایران نے امسال ماہ مارچ میں ترکی کو 478 ہزار ٹن خام پٹرول برآمد کر کے عراق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
سامعین ترکی روس مشترکہ سٹریٹیجک منصوبہ بندی گروپ کا چوتھا اجلاس ماسکو میں وزیر خارجہ احمد داود اولو اور روس کےوزیر خارجہ سرگے لاوروف کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ روسی وزیر خارجہ نے انٹرنیٹ سائٹ پر اجلاس میں زیر بحث موضوعات میں سے دوطرفہ ،علاقائی اور عالمی مسائل کا تفصیل کیساتھ جائزہ پیش کیا ہے ۔وزارت خارجہ کے انٹر نیٹ سائٹ پر یہ واضح کیا گیا ہے کہ انقرہ میں کھلنے والے روسی سائینسی اور ثقافتی مرکز جیسے ایک مرکز کو ماسکو میں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں