ویمنز فٹبال کپ، آسٹریلیا اور انگلستان کوارٹر فائنل میں

خواتین کے عالمی فٹبال مقابلوں میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو دو گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ  راؤنڈ آف 16 کے ایک اور میچ انگلستان نے نائجیریا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے دی۔

2021665

سڈنی میں ان مقابلوں  کا آسٹریلیا اور ڈنمارک کا پری کوارٹر فائنل میچ دیکھنے اسٹیڈیم میں 76 ہزار تماشائی موجود تھے، 29ویں منٹ میں سی جے فروڈ نے آسٹریلیا کو برتری دلا دی۔

 دوسرے ہاف میں بھی بھرپور حملے ہوئے اور  70ویں منٹ میں آسٹریلیا کی ہیلے ایما راسو نے گول بنا کر اسکور دو صفر کر دیا اور اسی اسکور پر میچ ختم ہوا۔ یوں آسٹریلیا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

 برسبین میں ایک اور پری کوارٹر فائنل میں انگلستان اور نائجیریا کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں نے حریف گول پر بھرپور حملے کیے، لیکن کسی کو کامیابی نہ ملی، اضافی وقت بھی بغیر گول کے ختم ہو گیا اور فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر گیا۔

انگلستان کی پہلی پنالٹی ضائع ہو گئی، دوسری جانب نائجیریا کی ابتدائی پنالٹی شوٹ پر بھی گول نہ ہوسکا۔

جس کے بعد  انگلستان کی ٹیم نے کوئی غلطی نہ کی اور میچ دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔

متعللقہ خبریں