"فیفا عالمی کپ "اسرائیل سے قطر کےلیے پروازیں شروع ہو گئیں

خیال رہےکہ قطر اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں مگر فٹبال ورلڈکپ کے لیے دونوں ممالک نے خصوصی معاہدہ کیا ہے جس کا اعلان گزشتہ ہفتے فیفا نے کیا تھا

1908455
"فیفا عالمی کپ "اسرائیل سے قطر کےلیے پروازیں شروع ہو گئیں

فٹبال ورلڈکپ کے لیے اسرائیل سے قطر کے لیے براہ راست پروازوں کا  آغاز  ہوگیا۔

خبرکے مطابق اسرائیل اور قطر معاہدے کے تحت فلسطینی شہری بھی تل ابیب سے دوحہ سفر کرسکتےہیں۔

خیال رہےکہ قطر اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں، سیاسی طور پر ایران کے قریب سمجھا جانے والا قطر فلسطینی تنظیم حماس کی قیادت کا بھی میزبان ہے، فٹبال ورلڈکپ کے لیے دونوں ممالک نے خصوصی معاہدہ کیا ہے جس کا اعلان گزشتہ ہفتے فیفا نے کیا تھا۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے اسرائیلی قونصلر وفد بھی بھیجا گیا ہے اور شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں مدد  کے لیے رابطہ کارڈ بھی جاری کیےگئے ہیں۔

حکام  کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈکپ کے دوران تقریباً 10 ہزار اسرائیلی شہریوں کی قطر آمد متوقع ہے، جن میں سے زیادہ تر  شائقین کسی تیسرے ملک سے ہوتے ہوئے قطر آئیں گے۔

قطری حکومت نے واضح کیا ہےکہ فلسطین کے حوالے سے اس کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں  آئی ہے۔



متعللقہ خبریں