سینیگال اسٹیڈئیم کا افتتاح: پہلی ہِٹ صدر ایردوان نے لگائی

سینیگال اسٹیڈئیم کی افتتاحی تقریب میں فٹبال کو پہلی ہِٹ صدر رجب طیب ایردوان نے لگائی

1783525
سینیگال اسٹیڈئیم کا افتتاح: پہلی ہِٹ صدر ایردوان نے لگائی

سینیگال اسٹیڈئیم کی افتتاحی تقریب میں فٹبال کو پہلی ہِٹ صدر رجب طیب ایردوان نے لگائی۔

سینیگال کے سرکاری دورے کے دوران صدر رجب طیب ایردوان نے ترک فرموں کے تعمیر کردہ سینیگال اسٹیڈئیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور فٹبال کو پہلی ہِٹ لگا کر دوستی میچ کا آغاز کیا۔

سینیگال اسٹیڈئیم، دارالحکومت ڈاکار سے تقریباً 30 کلو میٹر مسافت پر واقع علاقے ڈیام نیاڈیو میں اور ترک فرموں کی طرف سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اسٹیڈئیم کی تعمیر 17 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کی گئی ہے اور یہ 50 ہزار افراد کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسٹیڈئیم کے دروازے پر شہریوں نے صدر رجب طیب ایردوان کا پُر تپاک استقبال کیا۔

افتتاحی تقریب میں صدر میکی سال اور ان کی اہلیہ ماریامہ سال صدر ایردوان کے ہمراہ تھے۔

تقریب میں گنی بساو کے صدر عمارو سیسوکو ایمبالو، روانڈا کے صدر پال کاگامے، لائبیریا کے صدر جارج ویاہ، گیمبیا کے صدر ایڈم بارو اور سابقہ فٹبالروں میں سے ڈیڈئیر ڈروگبا نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں فیفا کے سربراہ گیانی  انفانٹینو نے اسٹیڈئیم تعمیر کرنے والی فرم کے حکام کا ترکی زبان میں شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں