فرانسیسی کلب لیلے کے لیگ چمپین بننے میں ترک کھلاڑیوں کا اہم کردار

سپور ٹس نیوز پیپر  لے ایکوپ کی خبر کے مطابق براق یلماز اور یوسف یازیجی نے  چمپین  بننے کی تقریب کےد وران بڑے فخر سے ترک پرچم لہرایا

1644681
فرانسیسی کلب لیلے کے لیگ چمپین بننے میں ترک کھلاڑیوں کا اہم کردار

ترک قومی  فٹ بالر براق یلماز ، یوسف یازیجی اور ذکی چیلک  جو کہ  فرانسیسی کلب لیلے میں کھیلتے نے   اس کلب کی دس سال بعد لیگ چمپین بننے میں اہم  کردار ادا کیا ہے۔

جس کی فرانسیسی ذرائع ابلاغ میں وسیع بازگشت سنائی دی ہے،  سپور ٹس نیوز پیپر  لے ایکوپ کی خبر کے مطابق براق یلماز اور یوسف یازیجی نے  چمپین  بننے کی تقریب کےد وران بڑے فخر سے ترک پرچم لہرایا۔

آر ایم سی سپورٹس چینل کی خبر میں لیلے   کے لیگ چمپین بننے کی یاد دہانی کراتے ہوئے   اس کی کامیابی کے  پیچھے کوچ کرسٹوفر گالتیئر ، براق یلماز اور  سابق کوچ لوئس کامپوس کا بڑا ہاتھ ہونے کا  تبصرہ کیا ہے۔

ملک کے کثیر الاشاعت اخبار   لے فیگارو نے  اس حوالے سے اپنی خبر کے لیے یہ سرخی لگائی ہے’’براق یلماز نے لیلے  کو چمپین   کی منزل تک پہنچایا‘‘

ترک کھلاڑی نے 2آخری 6 میچوں میں 6 گول کیے۔



متعللقہ خبریں