ٹوکیو اولمپکس شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے
ہم ٹوکیو اولمپکس کے بارے میں عوامی خدشات سے بخوبی آگاہ ہیں، لیکن اس کے باوجود اس آگنائزیشن کو منسوخ کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں، اولمپک گیمز کمیٹی
ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپک گیمز کمیٹی کے صدر ہاشی موتو سیکو کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث کھیلوں کو منسوخ کرنے کا احتمال نہیں پایا جاتا۔
ہاشی موتو نے اقتدار کی لیبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے ایک عہدیدار کے بیان کہ’’ وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں کھیلوں کے انعقاد کو منسوخ کیا جانا متبادل میں شامل ہے ‘‘ پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹوکیو اولمپکس کے بارے میں عوامی خدشات سے بخوبی آگاہ ہیں، لیکن اس کے باوجود اس آگنائزیشن کو منسوخ کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں۔
یاد رہے اس سے قبل 24 جولائی تا 9 اگست 2020 کو منعقد کرنے کی منصوبہ بندی ہونے والے اولمپکس کو 23 جولائی تا 8 اگست 2021 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں
ترک ٹیم یورپین تیر اندازی مقابلوں میں چمپین بن گئی
قومی ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 234-217 سے شکست دیتے ہوئے یورپی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا