اولمپکس کے کھلاڑیوں کے لئے ویکسین کی شرط نہیں رکھی جائے گی: تھامس باک

نیشنل فیڈریشنوں اور کھلاڑیوں کو اپنے قومی ویکسین پروگراموں پر عمل کرنا چاہیے ۔ یہ حکومتی ذمہ داری ہے ۔ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے: تھامس باک

1600868
اولمپکس کے کھلاڑیوں کے لئے ویکسین کی شرط نہیں رکھی جائے گی: تھامس باک

 بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی IOC کے سربراہ تھامس باک نے کہا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس میں کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کے لئے کورونا ویکسین کی شرط نہیں رکھی جائے گی۔

IOC کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں باک نے کہا ہے کہ سب سے پہلے اس بات کا واضح شکل میں اعلان کر دیا گیا ہے کہ IOC ٹوکیو اولمپکس میں ویکسین کی شرط نہیں رکھی جائے گی۔ موضوع سے متعلق اس وقت تک جاری کی گئی ہدایات  کو پیش نظر رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ "نیشنل فیڈریشنوں اور کھلاڑیوں کو اپنے قومی ویکسین پروگراموں پر عمل کرنا چاہیے ۔ یہ حکومتی ذمہ داری ہے ۔ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے"۔

میزبان ملک جاپان کی ویکیسن کی ممکنہ قلت  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے باک نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ 23 جولائی کو شروع ہوں گے اور اس وقت تک بہت ممکن ہے کہ جاپان کے سب کھلاڑیوں کی ویکسینیشن نہ ہو جائے گی۔

باک نے کہا ہے کہ چین اولمپکس کمیٹی نے ،ٹوکیو اولمپکس اور 2022 میں بیجنگ موسم سرما اولمپکس کے شرکاء کے لئے، ویکسین کی فراہمی کی  پیشکش کی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اولمپکس 24 جولائی تا9 اگست 2020 کو متوقع تھے لیکن وباء کی وجہ سے متوقع تاریخ کو ملتوی کر کے 23 جولائی تا8 اگست 2021 کی تاریخ طے کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں