ترکی میں پیراشوٹ سے طویل ترین اڑان کا ریکارڈ

کھلاڑی نے 356 کلو میٹر تک  پرواز کرتے ہوئے یورپ میں طویل المسافت   اڑان بھرنے والے پیرا شوٹر کا اعزاز حاصل کر لیا

1459157
ترکی میں پیراشوٹ سے طویل ترین اڑان کا ریکارڈ

پیراشوٹور دورا گیوکسال  نے دینیزلی سے پرواز کرتے ہوئے 9 گھنٹے 4 منٹ  تک اڑان بھرتے  ہوئے ایسکی شہر  اتر ے میں کامیابی حاصل کر لی، جو کہ ترکی میں ایک ریکارڈ ہے۔

دینزلی  میں یکجا ہونے والے 30کھلاڑیوں نے طویل الامسافت  اڑان بھرنے  کے لیے پرواز شروع کی۔

جن میں سے دورا گیوکسال ایسکی شہر تک پہنچنے  میں کامیاب رہا۔

کھلاڑی نے 356 کلو میٹر تک  پرواز کرتے ہوئے یورپ میں طویل المسافت   اڑان بھرنے والے پیرا شوٹر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں