ترکی: سُپر لیگ کا چیمپئن میڈی پول باشاک شہر کلب، صدر ایردوان کی مبارکباد

میں 2019۔2020 سُپر لیگ جمیل اُستا سیزن کے چیمپئن میڈی پول باشاک شہر فٹبال کلب اور اس کے حامیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں: صدر ایردوان

1457988
ترکی: سُپر لیگ کا چیمپئن میڈی پول باشاک شہر کلب، صدر ایردوان کی مبارکباد

ترکی میں اسپور ٹوٹو سُپر لیگ 2019۔2020 جمیل اُستا سیزن کے 33 ویں ہفتے میں میڈی پول باشاک شہر کلب نے ہیس کابلو کیسری اسپور کو صفر ایک سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اختتام سے ایک ہفتہ قبل اپنی چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے چیمپئن کی حیثیت سے سیزن ختم کرنے پر میڈی پول باشاک شہر فٹبال کلب کو مبارکباد دی ہے۔

صدر ایردوان نے ٹویٹر سے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ " میں 2019۔2020 سُپر لیگ جمیل اُستا سیزن کے چیمپئن میڈی پول باشاک شہر فٹبال کلب اور اس کے حامیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

صدر ایردوان نے اس کے بعد کی ٹویٹ میں کہا ہے کہ"میں، چیمپئن ٹیم میڈی پول باشاک شہر کے ساتھ چوٹی کا مقابلہ کرنے والی تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کی کامیابیوں کے دوام کا متمنی ہوں"۔

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے بھی سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "2019۔2020 ترکی سُپر لیگ جمیل اُستا سیزن کو چیمپئن کی حیثیت سے مکمل کرنے والی میڈی پول فٹبال ٹیم کو اور کووِڈ۔19 کی وجہ سے مشکل حالات میں میچ کھیلنے پر تمام ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

وزیر برائے یوتھ اینڈ اسپورٹس مہمت محرم قصاب اولو نے بھی سُپر لیگ میں 2019۔2020 سیزن کی چمپئین ٹیم میڈی پول باشاک شہر کو مبارکباد پیش کی ہے۔  



متعللقہ خبریں