قونیہ دنیا کے دوسرے طویل ترین بائیسیکل ٹریک کا حامل شہر

قونیہ میں اس وقت 550 کلو میٹر طویل بائیسیکل ٹریک ہے جو نیویارک کے سائیکل ٹریک کے بعد دوسرا طویل ترین ٹریک ہے: ایرول

1429214
قونیہ دنیا کے دوسرے طویل ترین بائیسیکل ٹریک کا حامل شہر

ترکی کا شہر قونیہ 550 کلو میٹر بائیسیکل ٹریک کے ساتھ دنیا کے دوسرے طویل ترین بائیسیکل ٹریک کا حامل شہر ہے۔

ترکی بائیسیکل فیڈریشن کے سربراہ ایرول کیوچک باقر جی نے 3 جون عالمی یومِ بائیسیکل کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی ترکی مں بائیسکل کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

ایرول نے کہا ہے کہ صحت کی بھی اور ماحول کی بھی حفاظت کے لئے انسانوں کو بائیسیکل کا استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بائیسیکل کا استعمال ایک ورزش ہے۔ ایسی ورزش کہ جس کی کوئی عمر نہیں ہے۔ آپ خواہ 7 سال کے ہوں خواہ 77 کے جب تک آپ کھڑے ہو سکتے ہیں آپ کو چلنے میں دقّت کا سامنا ہو رہا ہو تو بھی آپ بائیسیکل پر سوار ہو سکتے ہیں۔ یہ انسان کو خوشی دینے والی ایک ایسی ورزش ہے جو خالی پیٹ بھی کی جا سکتی ہے اور کھانے کے بعد بھی۔

ایرول کیوچک باقر جی نے کہا ہے کہ ترکی کا طویل ترین سائیکل ٹریک قونیہ میں ہے۔ قونیہ میں اس وقت 550 کلو میٹر مسافت کا بائیسیکل ٹریک ہے جو امریکہ کے شہر نیویارک کے سائیکل ٹریک کے بعد دوسرا طویل ترین ٹریک ہے۔



متعللقہ خبریں