جارج فلوئڈ کی موت پر میرے کھیل سے وابستہ لوگوں کی خاموشی مایوس کن ہےٖ: لوئس ہیملٹن

فارمولا وان  مرسیڈیز کے ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے  امریکہ میں سیاہ فام جارج فلوئڈ کی موت پر افسوس کے ساتھ کہا کہ میرے کھیل میں بعض لوگ عالمی ستاروں کی حیثیت رکھتے ہیں مگر  ان کی آواز بے انصافی پر نہیں نکلتی

1427224
جارج فلوئڈ کی موت پر میرے کھیل سے وابستہ لوگوں کی خاموشی مایوس کن ہےٖ: لوئس ہیملٹن

 فارمولا وان  مرسیڈیز کے ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے  امریکہ میں سیاہ فام جارج فلوئڈ کے پولیس کے ہاتھوں قتل پر خاموش رہنے والوں کی سر زنش کی ہے۔

برطانوی  ڈرائیور نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں  کہا کہ بعض لوگ عالمی ستاروں کی حیثیت رکھتے ہیں مگر  ان کی آواز بے انصافی پر نہیں نکلتی، سفید فاموں کی اجارہ داری کے حامل میرے اس کھیل  سے وابستہ شخصیات خاموش ہیں ،میرا تعلق سیاہ فاموں سے ہے اور میں یہاں اکیلا کھڑا  ہوں۔

ہیملٹن  نے کہا کہ  یہ ایک عالمی مسئلہ جس کا سامنا ہمیں صرف امریکہ نہیں بلکہ برطانیہ،اسپین،اٹلی ہر جگہ کرنا پڑتا ہے، اس ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت ہے، ہمارے دلوں میں نفرت اور نسل پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ ہمیں یہی سکھایا گیا ہے۔

 انہوں نے پر امن مظاہروں کی بھی حمایت کی ۔

 



متعللقہ خبریں