ترکی فٹبال فیڈریشن نے آن لائن کورسز کا آغاز کر دیا

ترکی فٹبال فیڈریشن نے کورونا وائرس کی وجہ سے "کھلاڑی اور میچ کوچنگ" کے آن لائن کورسز کا آغاز کر دیا

1397804
ترکی فٹبال فیڈریشن نے آن لائن کورسز کا آغاز کر دیا

کھیلوں کی دنیا بھی کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔

ترکی فٹبال فیڈریشن نے کورونا وائرس کی وجہ سے "کھلاڑی اور میچ کوچنگ" کے آن لائن کورسز کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ کورسز 20 سے 23 مارچ کو دئیے جانے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے انہیں ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اب فیڈریشن نے آن لائن کورسز کا آغاز کر دیا ہے۔

ترکی میں یہ پہلا موقع ہے کہ کھلاڑیوں کو آن لائن ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

 کورس 4 دن تک جاری رہے گااور اس میں شامل 36 اراکین فرداً فرداً پریزنٹیشن اور امتحان کے بعد سرٹیفیکیٹ حاصل کریں گے۔



متعللقہ خبریں