’گھر میں رہو مگر حرکت کرو‘ مہم سرعت سے عوام میں وائرل

’وائرس سے بچاؤ کا راستہ گھر میں قیام کرنے، اس دوران اچھا محسوس کرنے اور حرکت کرنے میں پوشیدہ ہے‘

1388235
’گھر میں رہو مگر حرکت کرو‘ مہم سرعت سے عوام میں وائرل

نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کے وزیر محرم   قصاب اولو  کی مہم ’گھر میں رہو مگر حرکت کرو‘ کو پذیرائی ملی  ہے۔۔

قصاب اولو نے پیغام دیا ہے کہ  ’وائرس سے بچاؤ کا راستہ گھر میں قیام کرنے، اس دوران اچھا محسوس کرنے اور حرکت کرنے میں پوشیدہ ہے‘۔

عالمی چمپین کھلاڑیوں، آجن ایلی جا لی، جنید چاکر، ردوان دلمان کی طرح کی معروف شخصیات  کے بھی حصہ لینے والی اس کلپ میں  گھر میں آئسولیشن کے دوران ورزش کرنے  کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

’کوئی بھی شخص گھر سے نکلنے پر مجبور نہیں  ہے‘ پیغام  کے ساتھ شروع ہونے والی کلپ میں کھیلوں کے وزیر مہمر محرم قصاب اولو نے بھی اپنا پیغام شامل کیا ہے، اس میں جسمانی ورزش کے نفسیات و جسمانی صحت پر مثبت اثرات پیدا کرنے پر توجہ مبذول کرائی گئی ہے تو   ورزش کے دوران احتیاط برتنے  پر مبنی معلومات کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں