سابق فٹ بالر رونالدینوجعلی پاسپورٹ پر پیرا گوائے سفرکرتےہوئےگرفتار

برازیل کے سابق اسٹار کھلاڑی رونالڈینو کو گزشتہ جمعے کے روز پیراگوئے کے دارالحکومت آسنسیون کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا جہاں ان کی سفری دستاویزات جعلی نکلیں

1374608
سابق فٹ بالر رونالدینوجعلی پاسپورٹ پر پیرا گوائے سفرکرتےہوئےگرفتار

برازیل کے سابق اسٹار کھلاڑی رونالڈینو کو گزشتہ  جمعے کے روز پیراگوئے کے دارالحکومت آسنسیون کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا۔

وہ اپنے بھائی روبرتو کے ساتھ ساؤپولو سے آسنسیون پہنچے تھے تاہم، ان کی سفری دستاویزات جعلی نکلیں۔

دونوں بھائی سفر کے لیے اپنے برازیلی پاسپورٹ کی جگہ پیراگوئے کا پاسپورٹ استعمال کر رہے تھے۔

 ساؤ پولو سے سفر کرتے وقت ان کے پاس برازیلی پاسپورٹ تھے لیکن جب دونوں بھائی آسنسیون پہنچے تو انہیں پیراگوئے کے پاسپورٹ دیے جا چکے تھے۔

رونالدینو اور ان کے بھائی نے بتایا کہ یہ دستاویزات انہیں تحفے میں دی گئی تھیں اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ کسی جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں