ٹائی کمانڈو میں ترکی نے طلائی تمغہ جیت لیا

8 کھلاڑیوں کے ساتھ ان میں حصہ لینے والے ترکی نے ایک طلائی اور دو کانسی کے تمغے جیتے

1265250
ٹائی کمانڈو میں ترکی نے طلائی تمغہ جیت لیا

ترک اتھلیٹ فرہاد جان نے یورپی انڈر 21ٹائی کوانڈو چمپین شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

یورپی ٹائی کوانڈو یونین کے زیر اہتمام سویڈش شہر ہیلسنگ بورگ میں 35 ممالک کے 458 کھلاڑیوں کے نبردآزما ہونے والی چمپین شپ کے دوسرے روز مردوں  کے 63 اور 68 جبکہ خواتین کے 53 اور 57 کلو گرام کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے ۔

8 کھلاڑیوں کے ساتھ ان میں حصہ لینے والے ترکی نے ایک طلائی اور دو کانسی کے تمغے جیتے۔

مردوں میں  فرہاد جان نے فائنل میں روسی خریف  ڈیوڈ نظار یان کو 7۔4 کے اسکور سے مغلوب کرتے ہوئے گولڈ میڈل لینے کا اعزاز حاصل کیا۔

چمپین شپ کے پہلے روز تین نقرئی تمغے جیتنے والے ترکی نے دوسرے روز کے اختتام پر ایک طلائی، تین نقرئی اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں