بوسنیا ہرزیگوینیا: موستار پُل ڈائیو، 29 کھلاڑیوں نے پُل سے دریا میں چھلانگیں لگائیں

بوسنیا ہرزیگوینیا کے جنوبی شہر موستار میں "453 ویں  روایتی موستار پُل ڈائیو" کا اہتمام کیا گیا، مقابلے کو ہزاروں مقامی اور غیر ملکی  تماشائیوں نے دیکھا

1244051
بوسنیا ہرزیگوینیا: موستار پُل ڈائیو، 29 کھلاڑیوں نے پُل سے دریا میں چھلانگیں لگائیں

بوسنیا ہرزیگوینیا کے جنوبی شہر موستار میں "453 ویں  روایتی موستار پُل ڈائیو" کا اہتمام کیا گیا۔

اس پُل کو 1566 میں سلطنت عثمانیہ کے مشہور معمار سینان کے شاگرد معمار خیر الدین نے تعمیر کیا۔

 اس تاریخی  پُل پر منعقدہ  روایتی ڈائیو مقابلے میں شامل  29 کھلاڑیوں نے 28 میٹر کی بلندی سے دریائے نیریتوا میں چھلانگیں لگائیں۔

مقابلے میں سر کے بل چھلانگ لگانے کی کیٹیگری  میں  'لارنس لیستو '  13 ویں دفعہ پہلے نمبر پر رہے۔

اسی کیٹیگری میں سٹیفن  جیفٹک دوسرے اور مصطفیٰ سارچ تیسرے نمبر پر رہے۔

عمودی چھلانگ  کی  کیٹیگری  میں ایگور کازچ ساتویں دفعہ پہلے نمبر پر رہے جبکہ کینان ماسلیسا دوسرے اور آدمیر دیلچ تیسرے نمبر پر رہے۔

453 ویں دفعہ منعقدہ اس ڈائیو مقابلے کو ہزاروں مقامی اور غیر ملکی  تماشائیوں نے دیکھا۔

یہ مقابلہ 1566 میں معمار خیر الدین کی طرف سے یہ  پُل  تعمیر کئے جانے کے بعد سے لے کر اب تک جاری ہے  اور اس میں بوسنیا ہرزیگوینیا، سلووانیا، سربیا، کروشیا، کوسووا، مقدونیہ، مونٹی نیگرو اور دیگر ممالک سے کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔

اس پُل کو موستار شہر کی رُوح  کہا جاتا ہے اور 9 مئی 1933 کو جنگ بوسنیا کے دوران یہ پُل انتہائی دردناک حملوں میں سے ایک کا نشانہ بنا۔

سینکڑوں سالوں سے بوسنیا ہرزیگوینیا میں تحمل بردباری اور تہذیبی رنگا رنگی کی علامت موستار پُل 9 نومبر کو کروشین یونٹوں کی بمباری کی وجہ سے   دریائے نیریتوا میں جا گرا۔

لیکن زندہ دِلانِ موستار نے پُل ٹوٹنے  اور جنگ کا زمانہ ہونے کے باوجود  اس روایتی مقابلے کا اہتمام کیا تھا۔

موستار پُل کو ترکی کی کوششوں سے  اصلی  سے ہم آہنگ شکل میں 2004 میں دوبارہ تعمیر کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں