یورپی چمپین شپ کوالیفائنگ مرحلے میں ترکی فرانس کے مدِ مقابل آرہا ہے

یہ میچ کل شب ترکی کے مقامی وقت کے مطابق پونے دس بجے شروع ہو گا جسے ٹی آرٹی ون چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا

1214601
یورپی چمپین شپ کوالیفائنگ مرحلے میں ترکی فرانس کے مدِ مقابل آرہا ہے

ترک قومی فٹ بال ٹیم 2020 یورپی چمپین شپ  کے کوالیفائنگ میچوں کے سلسلے میں ایچ گروپ میں کل سابقہ  عالمی چمپین  فرانس     سے کل مدِ مقابل آئیگی۔

قونیا  بلدیہ عظمیٰ اسٹیڈیم میں  یہ میچ کل شب ترکی کے مقامی وقت کے مطابق پونے دس بجے شروع ہو گا جسے ٹی آرٹی ون چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

اپنے گروپ کے پہلے دونوں  میچوں میں فتح سے ہمکنار ہونےو الا ترکی اپنے گروپ میں فرانس کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، اس میچ میں کامیابی کی صورت میں یہ گروپ لیڈر بن جائیگا۔

چاند ستارے  والی ٹیم   ایچ گروپ کے چوتھے میچ میں مورخہ 11 جون  بروز منگل  آئس لینڈ سے اس کے ہوم گراؤنڈ میں نبردِ آزما ہو گی۔

 

 



متعللقہ خبریں