ترکی زراعت کپ، گلاتا سرائے نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

سیمی فائنل میں گلاتاسرائے نے ینی ملاتیا کو 2 کے مقابلے میں 5 گولوں سے شکست دے دی

1190446
ترکی زراعت کپ، گلاتا سرائے نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

گلاتا سرائے  نے ترکی زراعت کپ  کے سلسلے میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں ینی ملاتیا  سپور کو 5۔2 کےاسکور سے شکست دیتے ہوئے  فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

دو میچوں پر مبنی سیمی فائنلز کے پہلے  میچ میں دونوں ٹیمیں صفر۔ صفر کے اسکور سے برابر رہی تھیں۔

دوسرے میچ کا  پہلا ہاف  2۔1 کےا سکور سے  گلاتا سرائے کے حق میں ثابت ہوا تو  دوسرے ہاف میں گلاتا سرائے نے مزید 3 گول کرتے  ہوئے  5۔1 کی برتری قائم کر لی، جس کے بعد میچ کے نواسی ویں منٹ میں ملاتیا نے مزید ایک گول کیا اس طرح یہ میچ 5۔2 کے اسکور سے  اپنے انجام کو  پہنچا۔

ترکی زراعت کپ کا فائنل گلاتا سرائے اور آق حصار سپور کے درمیان  16 مئی کے روز کھیلا جائیگا۔



متعللقہ خبریں