ترکی نے یورپی ٹائیکوانڈو پومس چمپین شپ جیت لی

27 تمغے  جیتنے والا ترکی 2015 اور 2017 کے بعد اب تیسری بار یورپی چمپین

1177528
ترکی نے یورپی ٹائیکوانڈو پومس چمپین شپ جیت لی

انطالیہ میں منعقدہ 14ویں یورپین  ٹائیکوانڈو  پومس چمپین شپ میں ترک ٹیم نےچمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

چمپین شپ کے آخری روز 7 کیٹیگریز میں منعقدہ مقابلوں میں ترکی نے 2 طلائی اور دو کانسی کے تمغے جیتے۔

تین روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں 7 طلائی، 11 نقرئی اور 9 کانسی سمیت مجموعی طور پر 27 تمغے  جیتنے والا ترکی 2015 اور 2017 کے بعد اب تیسری بار یورپی چمپین بننا ہے۔

اس چمپین شپ میں ڈنمارک دوسرے جبکہ جرمنی تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

ترکی ٹائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر متین  شاہین  کا کہنا ہے کہ ہم نے  بطور ٹیم یورپی چمپین بننے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تیسری بار اس اعزاز سے  ہمکنار ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے شاہین نے بتایا کہ "پومس" ٹائیکوانڈو کے لیے حد درجے اہم ہے، 2020  کے اولمپکس کے لیے ہماری ہر مرحلے پر کامیابیاں جاری ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں