یو ایس اوپن جاپان کی اوساکا نے جیت لیا

ٹینس کے یُو ایس اوپن ٹورنامنٹ میں ویمنز چیمپئن شپ جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے جیت لی ہے جنہوں نے امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کو لگاتار دو سیٹس میں ہرایا۔

1046045
یو ایس اوپن جاپان کی اوساکا نے جیت لیا
serena williams-naomi osaka1.jpg

ٹینس کے یُو ایس اوپن ٹورنامنٹ میں ویمنز چیمپئن شپ جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے جیت لی ہے۔

فائنل میچ میں اوساکا نے امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کو لگاتار دو سیٹس میں ہرایا۔

انہوں نے چیمپئن شپ میں چھ دو اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔

20 سالہ ناؤمی اوساکا پہلی جاپانی خاتون ہیں جنہوں نے ٹینس کا کوئی گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا ہے۔ سیرینا ولیمز چوبیسواں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش میں تھیں۔

 اس میچ کے دوران اُن کی ریفری سے بدمزگی بھی ہوئی۔

 یُو ایس اوپن سال کا آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ہے۔

مردوں کا فائنل میچ آج کھیلا جائے گا۔



متعللقہ خبریں