عالمی چمپین بننے پر فرانس بھر میں عوامی جشن

پیرس کی مشہور چامپس ۔ ایلیسے  شاہراہ پر  یکجا ہونے  والے ہزاروں  کی تعداد میں شائقینِ فٹ بال نے پرچموں کو لہراتے اور رقص کرتے ہوئے  خوشیاں منائیں

1013292
عالمی چمپین بننے پر فرانس بھر میں عوامی جشن

فیفا ورلڈ کپ  2018  میں فرانس کی فتح کو اس ملک  میں بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔

کروشیا اور فرانس کے بیچ کھیلے گئے فائنل میچ کو  فرانسیسی شہریوں نے سخت حفاظتی اقدامات    کے ماحول میں پیرس، لیون، بورڈکس، رینز، نانتیس ، نیس اور مارسیلیا سمیت   ملک بھر میں شہری میدانوں میں نصب کردہ  بڑی اسکرینوں پر اجتماعی طور پر دیکھا۔

20 برسوں کے بعد عالمی کپ جیتنے  کے جشن کو  فرانسیسی شہریوں نے گلی کوچوں میں  نکلتے ہوئے    بڑے جوش و خروش سے منایا۔

پیرس کی مشہور چامپس ۔ ایلیسے  شاہراہ پر  یکجا ہونے  والے ہزاروں  کی تعداد میں شائقینِ فٹ بال نے پرچموں کو لہراتے اور رقص کرتے ہوئے  خوشیاں منائیں۔

فرانسیسی قومی ٹیم کے کوچ  نے میچ کے بعد پریس کانفرس میں بتایا کہ یہ کامیابی ایک آسان کام نہ تھا 'ہمارے  کھلاڑیوں نے سخت محنت اورمستقل مزاجی کی بدولت یہ کپ جیتا ہے۔'

دریں اثناء فرانسیسی سیاستدانوں نے ملکی تاریخ میں دوسری بار عالمی چمپین کا اعزاز حاصل کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنے اپنے پیغامات جاری کیے۔

صدر فرانس امینول ماکرون نے  اس شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ"فرانس عالمی چمپین ،   ہماری ٹیم کی کارکردگی لائق ِ تحسین ہے، ہماری ٹیم پورے فرانس کا فخر ہے، شاباش جیالو۔"



متعللقہ خبریں