لور لور اے، لاہورسج گیا، غیر ملکی کھلاڑی لاہور کے سحر میں گرفتار ، زندہ دلانِ لاہور کی دھڑکنیں تیز

زندہ دلانِ لاہور کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں، ایونٹ کا پہلا ایلیمنیٹر میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا جس کے لئے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں

933262
لور لور اے، لاہورسج گیا، غیر ملکی کھلاڑی لاہور کے سحر میں گرفتار ، زندہ دلانِ لاہور کی دھڑکنیں تیز

پاکستان سپرلیگ کے 12 سے زائد غیر ملکی کرکٹرز اور کوچز لاہور پہنچ گئے۔

لاہور ایک بار پھر  انٹرنیشنل  کرکٹ کا مرکز بن گیا۔ پی ایس  ایل   میں غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔  

زندہ دلانِ لاہور کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں، ایونٹ کا پہلا ایلیمنیٹر میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا جس کے لئے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج پہلے ایلی منیٹر معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مقابل آئیں گی،گزشتہ روز جیت کے عزم کے ساتھ سرفراز احمد الیون نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا جس کیلئے پلیئرز کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل سے گراؤنڈ پہنچایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج ہونے والے پہلے ایلی منیٹر معرکے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور فیصلہ کن مرحلے کیلئے پاکستان پہنچنے والی ٹیموں کی موجودگی میں گراؤنڈ ایک مرتبہ پھر کھیل کی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے

پی ایس ایل کے غیر ملکی کرکٹرز کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرگیا جہاں ان کا والہانہ استقبال کیاگیا۔ پاکستان پہنچنے والوں میں پشاور زلمی، کراچی کنگز اور کوئٹہ کلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شامل ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، ایون لوئس، کرس جارڈن، رکی ویسلز، لیام ڈیواسن، آندرے فلیچر لاہور پہنچ گئے ہیں۔پاکستان آنے والے غیر ملکی کرکٹرز میں کراچی کنگز کے لینڈل سیمنز، جون ڈینلی، روی بو پارا، کائل ملز، ڈیوڈ وائزے، انگرام بھی شامل ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمود اللہ، ریلی روسو بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں جب کہ کوچنگ اسٹاف میں مکی آرتھر، ویون رچرڈز، جولیئن فاؤنٹین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ کھلاڑیوں کے لئے خصوصی راستہ بنایا گیا ہے۔ تمام کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا۔

سٹیڈیم کے اطراف اور ہوٹل سے آنے والی سڑک پر جگہ جگہ غیرملکی کھلاڑیوں کے لئے خیرمقدمی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں