انڈر 23 ریسلنگ چمپین شپ میں ترکی کو 8 تمغے

کھیلوں کے آخری روز  ترک  پہلوان نے  قازقستان کے  رقیب کو شکست دیتے ہوئے  کانسی کا تمغہ حاصل کیا

855790
انڈر 23 ریسلنگ چمپین شپ میں ترکی کو 8 تمغے

ورلڈ انڈر 23 ریسلنگ چمپین شپ میں  ترکی نے تین طلائی سمیت مجموعی  طور پر 8 تمغے جیتے۔

پولینڈ میں منعقد  چمپین شپ اختتام پذیر ہو گئی  ہے۔

کھیلوں کے آخری روز  ترک  پہلوان نے  قازقستان کے  رقیب کو شکست دیتے ہوئے  کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ترکی ریسلنگ  فیڈریشن کے صدر موسی آئدن   کا کہنا ہے کہ  ایک اہم چمپین  شپ  اپنےا نجام کو پہنچی ہے۔  جس دوران  ہمارے متعدد  پہلوانوں کے اولمپکس میں میڈل جیت سکنے  کے اہل    ہونے کا مشاہدہ ہوا ہے۔ سن 2017 میں  ترک کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے    ترکی کے لیے ریکارڈ  سطح پر تمغے جیتے ہیں۔  انہوں نے حالیہ چمپین شپ میں کامیابیاں حاصل کرنے والے ترک کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ کے ٹورنا منٹس میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تمنا کا اظہار کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں