یورپی والی بال چمپین شپ کا آغاز فتح کے ساتھ

چاند ستارے والی ٹیم  اپنے گروپ کا دوسرا میچ 27 اگست کی   شب بیلجیم کے  خلاف  کھیلے گی

797108
یورپی والی بال چمپین شپ کا آغاز فتح کے ساتھ

یورپی والی بال  کنفیڈریشن  کے زیر اہتمام  منعقدہ  2017 یورپی والی بال چمپین شپ میں  ترکی نے اپنے گروپ  ڈی   کے پہلے میچ  میں ہالینڈ کو  تین ۔ ایک کے سکور سے شکست دے دی۔

چاند ستارے والی ٹیم  اپنے گروپ کا دوسرا میچ 27 اگست کی   شب بیلجیم کے  خلاف  کھیلے گی۔

امسال 30 ویں بار منعقدہ   4 گروپوں اور 16 ٹیموں کے  حامل  مقابلے پولینڈ  میں منعقد  کیے جارہے ہیں۔

گروپ میچوں میں  اول نمبر پر رہنے والی ٹیمیں براہ راست کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیں گی تو دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیموں کے درمیان  پلے آف میچ کھیلے جائینگے۔

 



متعللقہ خبریں