ٹائی کمانڈو میں ترک خاتون کھلاڑی عالمی چمپین

تائیوان کے دارالحکومت طائی پی میں  منعقدہ مقابلوں میں   ارم یامان  جنوبی کوریائی کھلاڑی جیسکو مون کے مد مقابل آئیں

796657
ٹائی کمانڈو میں ترک خاتون کھلاڑی عالمی چمپین

2017 یونیورسیئڈ  سمر اولمپکس  میں  ترک کھلاڑی  ارم  یامان نے  خواتین  کے ٹائی کوانڈومقابلوں کی    62 کلو گرام کی  کیٹیگری میں  طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

تائیوان کے دارالحکومت طائی پی میں  منعقدہ مقابلوں میں   ارم یامان  جنوبی کوریائی کھلاڑی جیسکو مون کے مد مقابل آئیں۔ جس میں انہوں نے   13۔2 کے اسکور سے  اپنی حریف کو شکست دیتے ہوئے  چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس شاندار کامیابی پر صدر رجب طیب ایردوان نے   تہنیتی پیغام  بھیجا ہے، ایوان صدر کے  پریس  مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ  صدر ایردوان نے ترک کھلاڑی  کی احسن کامیابی  پر فخر ہونے کا  اظہار  کیا ہے۔



متعللقہ خبریں