ماریہ شراپووا تیسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ ویمبلڈن میں شرکت نہیں کریں گی

روسی ٹینس کھلاڑی ماریہ شراپووا انجری کی وجہ سے سیزن کے تیسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ ویمبلڈن میں شرکت نہیں کریں گی

750292
ماریہ شراپووا تیسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ ویمبلڈن میں شرکت نہیں کریں گی

روسی ٹینس کھلاڑی ماریہ شراپووا انجری کی وجہ سے سیزن کے تیسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ ویمبلڈن میں شرکت نہیں کریں گی۔

16 مئی کو انجری کی وجہ سے وہ روم اوپن  کے دوسرے راونڈ میں میچ سے نکلنے پر مجبور ہو گئی تھیں اور اس وقت سے لے کر اب تک کورٹ سے دور ہیں۔

اپنے فیس بک پیج سے جاری کردہ بیان میں شراپووا نے کہا ہے کہ ران کے پٹھوں میں انجری کی وجہ سے وہ  گراس کورٹس میں متوقع میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

انہوں نے اس سے قبل ویمبلڈن میں مرکزی شیڈول میں رہنے کے لئے خصوصی درخواست نہ دینے کا اعلان کیا تھا  ،اس طرح شراپووا  کا  3 سے 16 جولائی کو متوقع ویمبلڈن ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا چانس نہیں رہا۔



متعللقہ خبریں