ترک تارکین وطن نوجوانوں کے لیے ترکی میں مفت کیمپنگ کے مواقع

18 تا 22 سال کے   ترک نوجوان یا پھر بلیو  کارڈز کے حامل نوجوانوں  کے لیے نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت   کے کیمپوں میں خصوصی کوٹہ  مقرر کیا گیا ہے

742390
ترک تارکین وطن نوجوانوں کے لیے ترکی میں مفت کیمپنگ کے مواقع

بیرون ملک مقیم  نوجوانوں  کے لیے 29 جون تا 30 ستمبر  ترکی میں سمر  کیمپس  لگائے جائینگے۔

بیرون ملک ترکوں اور اقربا  معاشروں کی ڈائریکٹریٹ    وزارت خارجہ  اور کھیلوں و نوجوانوں کی وزارت کے تعاون    سے    بیرون ملک مقیم ترک  نوجوانوں کو  ترکی میں  یکجا کرنے والے   اس پروگرام  کے لیے  درخواستیں  دینے کی مدت 9 جون تک جاری رہے گی۔

18 تا 22 سال کے   ترک نوجوان یا پھر بلیو  کارڈز کے حامل نوجوانوں  کے لیے نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت   کے کیمپوں میں خصوصی کوٹہ  مقرر کیا گیا ہے۔

انطالیہ، بولو، قر  شہر۔ ترابزون اور کاستامانو کی تنصیبات میں  لگائے جانے والوں  کیمپنگ پروگرام  کو 29 جون تا 20 ستمبر   لڑکیوں اور لڑکوں کے   لیے  علیحدہ علیحدہ  دنوں میں  سر انجام دیا جائیگا۔

ان  نوجوانوں کے طٰعام  و قیام   کے اخراجات  وزارت کھیل  کے سر ہوں گے اور شرکاء سے کسی قسم  کی کوئی اُجرت  طلب نہیں کی جائیگی۔

اسی طرح ان  کی ہوائی ٹکٹوں  کا خرچہ      بیرون ملک ترکوں اور اقربا  معاشروں کی ڈائریکٹریٹ      اٹھائے گی۔

یوتھ کیمپوں میں   تیر اندازی،  منی گولف، کانو، رافٹنگ،  پہاڑی سائیکلنگ وغیر کی طرح کی جسمانی    سرگرمیوں کے علاوہ،  موسیقی، تھیڑ، لوک رقص   کے پروگراموں سمیت ثقافتی ٹورز  و   شخصی  ترقی  پر   سیمینارز سے استفادہ کیا جا سکے گا۔

ان کیمپوں میں  شمولیت کے خواہاں  نوجوان www.ytb.gov.tr/genclikkamplari ویب سائٹ    کے ذریعے اپنی اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں