بیشکتاش کی اولمپک لیون کے ہاتھوں آخری لمحات میں شکست

پہلے ہاف  کے 15 ویں منٹ میں  گول کرنے والا بیشکتاش   دوسرے ہاف میں اپنی رقیب ٹیم کے دبا ؤ کے خلاف مزاحمت کرنے میں ناکام رہا

712541
بیشکتاش کی اولمپک لیون کے ہاتھوں آخری لمحات میں شکست

یو ای ایف اے  یورپین لیگ کے  کوارٹر  فائنلز کے سلسلے کے پہلے میچ میں   فرانسیسی ٹیم   اولمپک   لیون        کے  خلاف    ایک۔ صفر کی برتری کو  میچ کے  83 ویں منٹ   تک برقرار رکھنے والے   بیشکتاش      کو   آخری لمحات پر دو گول  کھانے   پڑے   جس سے   ہاتھ میں  آیا ہوا  ایک اہم موقع  گنوا  دیا۔

پہلے ہاف  کے 15 ویں منٹ میں  گول کرنے والا بیشکتاش   دوسرے ہاف میں اپنی رقیب ٹیم کے دبا ؤ کے خلاف مزاحمت کرنے میں ناکام رہا۔  

اس سلسلے کا دوسرا میچ   بیس  اپریل بروز  جمعرات   استنبول  میں  کھیلا جائیگا۔

دوسری جانب  اولمپک لیون ۔ بیشکتاش  میچ   کے حوالے  سے بعض  واقعات  بھی رونما ہوئے۔  اسٹیڈیم  کے باہر   بیشکتاش کے  حامیوں    کے  موجود ہونے والے   حصے  پر   مشعل اور  دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا۔

اسٹیڈیم کے باہر   پیدا ہونے والا یہ تناؤ اسٹیڈیم کے اندر بھی جاری رہا۔  جس  پر   یو ای ایف اے کے وفد نے   میچ کو ملتوی  کرنے پر  غور بھی کیا تا ہم  ہر چیز کنٹرول  میں لیے جانے کے بعد میچ  شروع  کرایا گیا۔

صدر  رجب  طیب ایردوان نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام  کے مہمان خصوصی  ہونے کے دوران   ان واقعات    پر   اپنے جائزے  پیش کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ایام میں   یورپ میں   ان کے  اور ترکی کے خلاف ایک   مؤقف  پایا جاتا ہے،  میچ فرانس  میں کھیلا جا رہا ہے   وہاں پر ایردوان تو نہیں ہے۔  اگر فرانسیسی    تماشائی    کھیل کے میدان میں اُتر آئے ہیں تو   یہ چیز  خطرناک ہے،  ایسا محسوس ہوتا ہے  کہ وہاں پر بھی بعض تبدیلیاں کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں