پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں بھاری رنز سے شکست دے دی

بابر اعظم کے ناقابل شکست 125 رنز اور حسن علی کی پانچ وکٹوں نے میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا

709220
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں بھاری رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 74 رنز سے شکست دیتے ہوئے  سیریز  جیتنے کی امیدوں کو برقرا ر رکھا ہے۔

میزبان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر  پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت  دی ،  پاکستان  نے  مقررہ 50 اوورز میں بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے ۔گو کہ ابتدا میں باؤلنگ کیلئے سازگار وکٹ پر پاکستانی اوپنرز مستقل مشکلات سے دوچار نظر آئےاور رنز بنانے میں انہیں جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔

عماد وسیم  اور بابر اعظم  نے  جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے     پاکستان کو   قابل   دفاع    مجموعہ دلا دیا۔

بابر اعظم نے کیریئر کے 25ویں ون ڈے میچ میں پانچویں سنچری بنا کر ایک مرتبہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور انداز میں اظہار کیا۔

بابر اعظم نے تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے کیریئر کی بہترین 125 رنز کی ناقابل شکست انگز کھیلی جبکہ عماد نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو پاکستانی باؤلرز کی جارحانہ حکمت عملی کے سبب انہیں ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 56 رنز پر آدھی ویسٹ انڈین ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

کپتان ہولڈر   مزاحمت  کرتے رہے  لیکن انتہائی کوشش کے باوجو بھی ابتدائی نقصان کا ازالہ نہ کر سکے اور میزبان ٹیم 208 رنز پر پویلین لوٹ گئی، ہولڈر نے 68 رنز کی جرات مندانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں جبکہ محمد حفیظ نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔بابر اعظم کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔



متعللقہ خبریں