ترکی نے فن لینڈ کو شکست دے دی

انطالیہ میں کھیلے جانے والے  اس میچ کو صدر  رجب طیب ایردوان نے   بھی    اسٹیڈیم  میں  دیکھا

698912
ترکی نے فن لینڈ کو شکست دے دی

ترک قومی فٹ بال ٹیم نے 2018 کے فیفا    عالمی کپ کے  کوالیفائنگ   مرحلے    میں   اپنے پانچویں  گروپ میچ میں     ہوم گراؤنڈ میں  فن لینڈ کو  2۔0 کے اسکور سے شکست دے دی۔

انطالیہ میں کھیلے جانے والے  اس میچ کو صدر  رجب طیب ایردوان نے   بھی    اسٹیڈیم  میں  دیکھا اور میچ سے قبل    ڈریسنگ روم  کو جاتے ہوئے  کھلاڑیوں کی کامیابی کی تمنا    و دعا    کا اظہار کیا۔

2018 میں  روس میں کھیلے جانے والے  عالمی فٹ بال کپ کے  آئی گروپ میں  ترکی  ، کروشیا، یوکیرین، آئس لینڈ، کوسوو اور فن لینڈ شامل ہیں۔

میچ کا آغاز مؤثر طریقے سے کرنے والی  ترک ٹیم کی جانب سے جنک   توسن نے  نویں اور تیرہویں منٹ میں  گول کرتے  ہوئے ٹیم کو  2 ۔0 کی برتری دلا دی۔

جو کہ  میچ کے آخری لمحات تک جاری رہی، اس اسکور کے ساتھ  ترکی کے  اپنے گروپ میں 8 پوائنٹس ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں