ایران نے امریکی کھلاڑیوں  کے لئے ویزے کی رکاوٹ  کو ختم کر دیا

کرمان شاہ میں متوقع فری اسٹائل  ریسلنگ عالمی کپ  میں شرکت کرنے والے امریکی کھلاڑیوں کے لئے ویزے کی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ بہرام  قاسمی

665614
ایران نے امریکی کھلاڑیوں  کے لئے ویزے کی رکاوٹ  کو ختم کر دیا

ایران نے امریکی کھلاڑیوں  کے لئے ویزے کی رکاوٹ  کو ختم کر دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام  قاسمی نے کہا ہے کہ کرمان شاہ میں متوقع فری اسٹائل  ریسلنگ عالمی کپ  میں شرکت کرنے والے امریکی کھلاڑیوں کے لئے ویزے کی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کی انٹر نیٹ  سائٹ پر جاری کردہ بیان میں قاسمی نے کہا ہے کہ وفاقی عدالت کی طرف سے ایرانی شہریوں پر ویزے کی پابندی کو التوا میں ڈالنے  کے فیصلے کے  بعد  ایران ریسلنگ فیڈریشن اور انٹر نیشنل ریسلنگ فیڈریشن کی طلب پر امریکی کھلاڑیوں  کی کرمان شاہ میں متوقع ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لئے ویزے کی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی انتظامیہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے 7 مسلمان ممالک کے لئے امریکی ویزے کی پابندی کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کرمان شاہ میں متوقع ریسلنگ کے عالمی مقابلوں میں امریکی کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دے گی۔

16 سے 17 فروری  کو  ایران کے شہر کرمان شاہ میں متوقع "2017 فری اسٹائل ریسلنگ ورلڈ کپ میں ایران، امریکہ،  ترکی،  روس، آذربائیجان، بھارت، جارجیا اور منگولیا شرکت  کر رہے ہیں۔


ٹیگز: #ایران

متعللقہ خبریں