الہان جاو جاو زیر علاج ہسپتال میں وفات پا گئے

اپنی جاندار شخصیت  کی وجہ سے انہوں نے  کھیل اور کاروبار ی دنیا  کی ناقابل فراموش خدمت کی۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم

656715
الہان جاو جاو زیر علاج ہسپتال میں وفات پا گئے

ترکی کے یوتھ یونین کلب کے سربراہ الہان جاو جاو زیر علاج ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔

اکیاسی سالہ الہان کو برین ہیمبرج کی تشخیص کے ساتھ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

الہان  جاو جاو کو کل بیہوش ہو کر گرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیاآج صبح ان کی حالت ابتر ہو گئی  اور  تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود وفات پا گئے۔

الہان کی وفات پر ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ " انہوں نے ایک مثالی زندگی گزاری، اپنی جاندار شخصیت  کی وجہ سے انہوں نے  کھیل اور کاروبار ی دنیا  کی ناقابل فراموش خدمت کی۔ اللہ ان کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے"۔



متعللقہ خبریں