اصل میں ہیرو آپ ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو

پرتگالی  فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی طرف سے اپنے انٹر نیٹ پیج پر  شام میں در پیش انسانی المیے سے متاثرہ بچوں  کے لئے   شئیر کی گئی ویڈیو نے شئیر اور لائک کے ریکارڈ توڑ ڈالے

637972
اصل میں ہیرو آپ ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو

رئیل میڈرڈ کے پرتگالی  فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی طرف سے اپنے انٹر نیٹ پیج پر  شام میں در پیش انسانی المیے سے متاثرہ بچوں  کے لئے   شئیر کی گئی ویڈیو نے شئیر اور لائک کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

"سیو دی چلڈرن " نامی سول سوسائٹی کے وسیلے سے شئیر کی گئی اس ویڈیو میں رونالڈو نے اپنا پیغام اس طرح دیا ہے "ہیلو، یہ پیغام شام کے بچوں کے لئے ہے۔ میں جانتا ہوں کہ آپ بہت زیادہ مصائب برداشت کر رہے ہیں۔ اگرچہ میں ایک مشہور فٹبالر ہوں لیکن حقیقت میں ہیرو آپ ہیں۔ مایوس نہ ہوں۔ پوری دنیا آپ کے ساتھ ہے۔ ہمارے لئے آپ اہم ہیں اور ہم آپ کے ساتھ ہیں"۔

اس ویڈیو کو تقریباً 15 ملین دفعہ دیکھا گیا ہے اور 2 ملین سے زیادہ شئیر کیا گیا ہے۔

فیس بک پر 10.5 ملین دفعہ دیکھی جانے والی اس ویڈیو  کو تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار دفعہ لائک کیا گیا ہے۔

ایک لاکھ 50 ہزار دفعہ شئیر کیا گیا ہے اور 30 ہزار کومینٹس دئیے گئے ہیں۔

سپر اسٹار فٹبالر کے انسٹاگرام پیج سے ویڈیو کو 4.1 ملین دفعہ دیکھا گیا  اورتقریباً 1.4 ملین دفعہ لائک کیا گیا ہے اور 50 ہزار کومینٹس دئیے گئے ہیں۔

ٹویٹر پیج سے ویڈیو کو تقریباً 60 ہزار دفعہ لائک اور 50 ہزار دفعہ شئیر کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں