اینڈی مرے  پروفیشنل ٹینس یونین کی فہرست میں سر فہرست

سال 1974 کہ جب سے ATP کی نمبر ون فہرست تیار کی جا رہی ہے مرے اس فہرست میں نمبر ون پر آنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں

604746
اینڈی مرے  پروفیشنل ٹینس یونین کی فہرست میں سر فہرست

برطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے  پروفیشنل ٹینس یونین ATP کی فہرست میں سر فہرست ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ  کورٹ ٹورنامنٹ میں سربئین ٹینس کھلاڑی نوواک ڈوژوکووچ  کے کوارٹر فائنل میں ڈس کوالیفائی   ہو گئے اور  سیمی فائنل میں کینیڈا کے میلوس راونک  کے زخمی ہونے کی وجہ سے میچ سے خارج ہونے کے بعد 29 سالہ مرے ATP کی فہرست میں نئے نمبر ون منتخب ہو گئے ہیں۔

76 ہفتوں سے اینڈی مرے، ڈوژوکووچ کے بعد دوسرے نمبر پر تھے۔

سال 1974 کہ جب سے ATP کی نمبر ون فہرست تیار کی جا رہی ہے مرے اس فہرست میں نمبر ون پر آنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں۔

اس سال آسٹریلیا  اوپن اور رولانڈ گاروس  کے فائنل مقابلوں میں مرے کو شکست  دے کر ڈوژوکووچ 122 ہفتوں سے فہرست میں لیڈر شپ پر برقرار تھے۔



متعللقہ خبریں