طحہٰ آق گُل نے رئیو اولمپکس 2016 میں ترکی کے  لئے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا

ترکی کے قومی ریسلر طحہٰ آق گُل نے رئیو اولمپکس 2016 میں ترکی کے  لئے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے

556211
طحہٰ آق گُل نے رئیو اولمپکس 2016 میں ترکی کے  لئے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا

ترکی کے قومی ریسلر طحہٰ آق گُل نے رئیو اولمپکس 2016 میں ترکی کے  لئے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

برازیل کے شہر  رئیو ڈی جنیرو کے کاریوکا  اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ مردوں کے فری اسٹائل ریسلنگ کے 125 کلو کے  مقابلوں میں حالیہ دو سالوں سے عالمی چیمپئن  طحٰہ آق گل اور حالیہ اولمپکس میں تیسرے نمبر کے ایرانی ریسلر کومیل نعمت غاسیمی کے درمیان مقابلہ ہوا۔

مقابلے کے فائنل میں طحٰہ نے غاسیمی کو 3۔1 سے شکست دے کر اپنے کیرئیر کا پہلا  اولمپکس طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

طحٰہ کا تمغہ رئیو اولمپکس 2016 میں ترکی کے لئے پہلا طلائی تمغہ ہے اس کے ساتھ ساتھ اس وقت تک ترکی نے ریسلنگ میں 5 تمغوں سمیت کُل 8 تمغے حاصل کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں