ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں برطانیہ نے ریکارڈ قائم کر دیا

برطانوی بلے بازوں نے جنوبی افریقی باولرز کے چھکے چھڑاتے ہوئے پہاڑ جیسے 230 رنز کے ہدف کو آخری دو گیندوں سے قبل ہی پورا کرتے ہوئے اپنی دھاک بٹھا دی ہے

453842
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں برطانیہ نے ریکارڈ قائم کر دیا

ورلڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کے پہلے گروپ میں برطانیہ نے ایک انتہائی دلچسپ اور 'ہائی سکورنگ' میچ میں جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 230 رنز کا ایک مشکل ہدف دیا لیکن انگلینڈ نے انتہائی جارحانہ انداز میں اننگز شروع کی اور پہلے تین اووروں ہی میں پہلی نصف سنچری بنالی۔

میچ اس قدر دلچسپ تھا کہ جب انگلینڈ کو میچ جتنے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا تو جارڈن کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد اگلی گیند پر ولی رن آؤٹ ہوئے۔ یہ انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ تھی۔

ممبئی میں ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ کے لیے کامیابی حاصل کرنا ضروری تھی کیونکہ انگلینڈ اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے ہار چکا تھا۔

جیسن روائے اور ایلکس ہیلز نے اوپن کیا اور کگیسو ربادا کے پہلے ہی اوور میں پانچ چوکے لگے اور 21 رنز بنے۔ اس پر کمٹری کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ یہ دن بولرز کا نہیں ہے۔

معین علی نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر فاتحانہ شاٹ کھیل کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کاریکارڈ انگلینڈ کے نام کردیا یہ مجموعی طور پر دوسرا بڑا ہدف ہے جس کو حاصل کیا گیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ایبٹ نے 3 اور رابادا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، عمران طاہر نے اپنے 4 اوورز میں 28 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کے جو روٹ کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



متعللقہ خبریں