ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار فتح

ہھارت میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 201 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دہ کر بنگلہ دیش سے ایشیا کپ کا بدلہ لے لیا ہے

452152
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار فتح

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے کے اپنے پہلے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز کا ڈھیر لگا دیا۔

جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش 6 وکٹوں پر 146 رنز ہی بناسکی۔ بنگلادیش کو پہلے ہی اوور میں ایک وکٹ کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جب محمد عامر نے اپنی تیسری ہی گیند پرسومیا سرکار کو کلین بولڈ کیا۔

بعد میں شکیب الحسن کے علاوہ کوئی بھی بنگلہ دیشی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ اس طرح مقررہ اوروز میں یہ 146 رنز تک ہی محدود رہی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی اور محمد عامر نے 2،2 جب کہ عماد وسیم اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، شاہد آفریدی کو جارحانہ اننگز کھیلنے اور 2 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا۔ کیونکہ اوپنرز نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا، دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا تو 26 کے مجموعی اسکور پر شرجیل خان 10 گیندوں پر 18 رنز بنا کر عرفات سنی کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ پر 95 رنز کی شراکت قائم کی۔

کپتان شاہد آفریدی آخری اوور میں اپنی نصف سنچری سے صرف ایک رنز دوری پر کیچ آؤٹ ہوئے انہوں نے 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر49 رنز بنائے۔



متعللقہ خبریں