وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی
محمد حفیظ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49 گیندوں پر 70 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے
بھارتی شہر کولکتہ میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے جس کے تعاقب میں سری لنکنز 9 وکٹوں پر 142 رنز ہی بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کی جب کہ محمد عرفان اور وہاب ریاض ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، کپتان شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 40 رنز دیے۔
پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محمد حفیظ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 70 رنز بنائے ۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھے۔ شرجیل خان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 39 کے اجتماعی اسکور پر شرجیل خان 23 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ احمد شہزاد 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
متعللقہ خبریں
ترک ٹیم یورپین تیر اندازی مقابلوں میں چمپین بن گئی
قومی ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 234-217 سے شکست دیتے ہوئے یورپی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا