پاکستانی قومی ٹیم کولکتہ پہنچ گئی

کولکتہ کے ہوائی آڈے سے ہوٹل تک پاکستانی قافلے کو سخت حفاظتی اقدامات فراہم کیے گئے

449498
پاکستانی  قومی ٹیم کولکتہ  پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ بالا خر ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر کولکتہ پہنچ ہی گئی۔ اس ملک میں ٹیم کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ گزشتہ روز ابو ظبی پہنچی تھی اور آج بھارت کے شہر کولکتہ پہنچ گئی ہے جہاں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی اور سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا۔ اور ٹیم کو ہوٹل تک پہنچانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو ٹیم کے مقررہ راستوں اور ایئرپورٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی کولکتہ میں فول پروف سیکیورٹی کے لیے کولکتہ ایئرپورٹ پر فوجی دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کی سربراہی میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، شرجیل خان، سرفراز احمد، عمر اکمل، شعیب ملک، عماد وسیم، خالد لطیف، انور علی، محمد نواز، وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد عامر اور محمد سمیع پر مشتمل ہے جب کہ ہیڈ کوچ وقار یونس سمیت دیگر آفیشنل بھی قومی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔

قومی ٹیم کل سری لنکا سے اپنا واحد وارم اپ میچ کھیلے گی جس کے بعد 16 مارچ کو گروپ ون سے کوالیفائی کرنے والی ٹیم کے مد مقابل آئے گی۔

19 مارچ کو یہ متنازعہ پاک بھارت میچ کھیلے گی۔



متعللقہ خبریں