اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی پہلی چمپین

اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی پہلی چمپین

438158
اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی پہلی چمپین

اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی پہلی چمپین بن گئی ہے۔

نے ڈیون اسمتھ اور بریڈ ہیڈن کی شاندار بلے بازی کے بدولت پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ٹائٹل کے حصول کے فیصلہ کن معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر لیگ کے پہلے چمپیئن کا تاج پہن لیا.

دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بسم اللہ خان اور احمد شہزاد نے ایک دفعہ پھر اننگز کا آغاز کیا لیکن بسم اللہ خان گزشتہ میچ کی طرح فائنل میں بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ .

احمد شہزاد نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 87 رنز کا اضافہ کیا اور کوئٹہ کو 120 رنز کی مستحکم پوزیشن پر لاکھڑا کیا تاہم اس دوران احمد شہزاد کو ایک موقع بھی ملا جب عمران خالد نے ان کا کیچ گرادیا جبکہ سنگاکارا 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے برق رفتار 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

احمد شہزاد نے ٹائٹل کے حصول کے لیے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 64 رنز کی اچھی اننگز کھیلنے کے بعد محمد سمیع کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز 9 چوکوں اور ایک چھکے سے مزین تھی۔

انورعلی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور 10 گیندوں کا سامنا کیا.

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 174 رنز بنائے اور بڑے اعتماد کے ساتھ پویلین کو لوٹے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شرجیل خان اور ڈیون اسمتھ نے پراعتماد آغاز کیا اور پہلے ہی اوور میں 15 رنز حاصل کرکے کوئٹہ پر برتری لینا شروع کردیا اور اس سلسلے کو جاری رکھا اور 54 رنز کی شراکت قائم کی جس میں شرجیل کا حصہ 13 رنز کا تھا۔

ڈیون اسمتھ نے پلے آف مرحلے میں سست بیٹنگ کرنے کا ازالہ فائنل میں جارحانہ بلے بازی سے کیا اور بریڈ ہیڈن کے ساتھ دوسری وکٹ میں اسلام آباد کو فتح کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں بلے بازوں نے اس کامیاب شراکت داری میں اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

ڈیون اسمتھ 7 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 139 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔

بریڈ ہیڈن نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ بریڈ ہیڈن 61 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔



متعللقہ خبریں