کراچی کنگز کی پی ایس ایل میں پہلی فتح

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی کے سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کراچی نے 16 ویں اوور میں میچ اپنے نام کرلیا

427902
کراچی کنگز کی پی ایس ایل میں پہلی فتح

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی کے سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کراچی نے 16 ویں اوور میں میچ اپنے نام کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ کراچی کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے کرس گیل اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے ہی اوور میں کرس گیل شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ قلندرز کے کپتان اظہر علی اور کیمرون ڈیل پورٹ نے اسکور کو 37 تک پہنچایا تاہم شکیب الحسن نے 18 رنز بنانے والے اظہر کی وکٹیں بکھیر دیں.

کراچی کی جانب سے محمد عامر نے انیسویں اوور میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے مسلسل تین گیندوں پر براؤؤ، زوہیب اور کوپر کو آؤٹ کرکے پی ایس ایل کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔

جواب میں کراچی کی اننگ کا آغاز بھی کچھ مختلف نہ تھا اور وہ صرف رنز پر دو وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی.

لاہور نے جلد ہی تیسری کامیابی کا موقع اس وقت گنوا دیا جب ضیاالحق کی گیند پر ڈیوین براوو ایک آسان کیچ لینے میں ناکام رہے.

لاہور کو یہ ڈراپ کیچ انتہائی مہنگا ثابت ہوا اور شکیب الحسن نے اگلے ہی اوور میں لگاتار دو چھکے لگا کر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کردیے.

لینڈل سمنز اور شکیب نے تیسری وکٹ کیلئے 109 رنز کی شراکت قائم کر کے لاہور کی ٹیم کے میچ میں واپسی کے تمام تر امکانات ختم کردیے.

دونوں کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری شراکت بنانے کا اعزاز حاصل کیا.

شکیب آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جو تین چھکوں سے مزین 51 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے.

تاہم یہ کامیابی بھی لاہور کو فتح دلانے میں کوئی کردار ادا نہ کرسکی اور لاہور قلندرز نے شعیب ملک کے چھکے کی بدولت 16ویں اوور میں سات وکٹ سے فتح اپنے نام کر لی.



متعللقہ خبریں