نیوزی لینڈ نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی

ویلنگٹن کے ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر196 رنز بنائے جس کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 101 رنز پرپویلین لوٹ گئی

424143
نیوزی لینڈ نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی

نیوزی لینڈ نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مہمان پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

ویلنگٹن کے ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر196 رنز بنائے جس کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 101 رنز پرپویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کے 196 رنز کے تعاقب میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور صرف 101 بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لڑ کھڑا گئی اور اوپنر محمد حفیظ صرف 2 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا شکاربنے ، احمد شہزاد بھی کوئی کمال نہ دکھا پائے اور تیز شارٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری کے قریب کیچ آؤٹ ہوئے انھوں نے 8 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے ۔ شعیب ملک 14 رنز بنا کر کوری اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ عمر اکمل بھی کوئی خاطر خواہ سکور نہ کر پائے اور 5 رنز بنا کر ملن کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کے کپتان آفریدی بھی صرف 8 رنز بنا کر ایلیٹ کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عماد وسیم تھے جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ سرفراز آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی تھے جو 41 رنز بنا کر ایلیٹ کا شکار ہوئے۔ پاکستان کی نویں وکٹ انور علی کی گری جو 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وہاب ریاض تھے جو 4 رنز بنا کے ملن کی گیند پر رونچی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،9 بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔



متعللقہ خبریں