گلاتا سرائے نے یو ای ایف اے لیگ کے لیے کوالیفائی کر لیا

استنبول میں آستانہ اور گلاتا سرائے کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک۔ ایک کے اسکور سے برابر رہا

404297
گلاتا سرائے نے یو ای ایف اے لیگ کے لیے کوالیفائی کر لیا

چمپینز لیگ کے آخری گروپ میچ میں ترک کلب گلاتا سرائے اور روسی کلب آستانہ آمنے سامنے آئے۔
یہ میچ گلاتا سرائے کے ہوم گراؤنڈ استنبول میں کھیلا گیا۔ جب یہ میچ شروع ہوا تو گلاتاسرا ئے کے اپنے گروپ میں چار پوائنٹس اور آستانہ کے تین پوائنٹس تھے۔
میچ کے پہلے ہاف میں گلاتا سرائے نے گول کرنے کے کئی مواقع گنوا دیے اس طرح پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔
دوسرے ہاف میں آستانہ نے گول کرتے ہوئے برتری قائم کر لی جو کہ اس کے دو منٹ بعد ہی سلچوق انان کے گول کے ساتھ ختم ہوگئی۔
میچ کے آخری لمحات تک مزید کوئی گول نہ ہوا اس طرح یہ میچ ایک۔ایک کے اسکور سے برابر رہا۔
اس نتیجے کے ساتھ گلاتاسرائے نے یو ای ایف اے لیگ میں کھیلنے کا حق حاصل کر لیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں