ترک قومی فٹ بال ٹیم عالمی سطح پر 18 ویں نمبر پر

ترک قومی فٹ بال ٹیم نے پہلی 50ٹیموں میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا ہے جو کہ اس کی ابتک کی بہترین رینکنگ ہے

363920
ترک قومی فٹ بال ٹیم عالمی سطح پر 18 ویں نمبر پر

فیفا کی ویب سائٹ پر کل شائع کردہ ماہ نومبر کی عالمی ریکنگ کے مطابق ترک قومی ٹیم 19 قدم آگے بڑھتے ہوئے 941 پوائنٹس کے ساتھ 18 ویں نمبر پر آگئی ہے۔
اس نتیجے کے ساتھ ترک قومی فٹ بال ٹیم نے پہلی 50ٹیموں میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا ہے جو کہ اس کی ابتک کی بہترین رینکنگ ہے۔ مثال کے طور پر کروشیا انیسویں، روس 23 ویں ،فرانس 24 ویں، ڈنمارک 35 ویں اور یونان 37 ویں نمبر پر ہیں۔
دوسری جانب بیلجیم 1440 پوائنٹس کے ساتھ پہلی بار فیفا کی فہرست میں اول نمبر پر آنے میں کامیاب ہوا ہے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب جرمنی اور ارجنٹائن ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں