یو ای ایف اے یورپی لیگ میں ترک ٹیموں کے مقابلے

ترک کلب بیشکتاش اور فنیر باھچے کے اپنے اپنے رقیبوں کے ساتھ کھیلے گئے میچ برابر رہے، دونوں کلب اپنے اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر ہیں

411489
یو ای ایف اے یورپی لیگ میں ترک ٹیموں کے مقابلے

یو ای ایف اے یورپی لیگ کے ایچ گروپ میں ترک نامور فٹ بال کلب بیشکتاش اور روسی کلب لوکوموتف ماسکووا کے درمیان استنبول میں میچ کھیلا گیا۔بیشکتاش کوریزما کے گول کے باوجود رقیب ٹیم کے گول کو نہ روک سکا۔ جس سے یہ میچ ایک ۔ایک گول سے برابر رہا۔ اس نتیجے کے باعث بیشکتاش نے اپنے گروپ میں لیڈر ہونے کا موقع ہاتھ سے گنوا دیا۔
یورپی لیگ کے اے گروپ میں ترکی کی نمائندگی کرنے والے فنیر باھچے نے ڈچ ٹیم آجاکس کے خلاف ایمسڑڈم میں میچ کھیلا۔
اس ٹیم کو ہوم گراونڈ میں ایک ۔صفر کے اسکور سے شکست دینے والا فنیر باھچے اس دفعہ گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور یہ میچ صفر۔ صفر کے اسکور سے اختتام پذیر ہوا۔
اس نتیجے کے بعد فنیر باھچے اپنے گروپ میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں