یورو 2016 چمپین شپ کے لیے ترکی کا اہم امتحان

آج شب ترکی، جمہوریہ چیک کے خلاف بھر پور کھیل کا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگائے گا

390975
یورو 2016 چمپین شپ کے لیے ترکی کا اہم امتحان

ترک قومی فٹ بال ٹیم 2016 یورپی چمپین شپ کے کوالیفائنگ مرحلے کے نویں میچ میں جمہوریہ چیک سے اس کے ہوم گراونڈ میں آج نبرد آزما ہو گی۔ یہ میچ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات پونے دس بجے شروع ہو گا، جس کے ریفری برطانیہ سے مارٹن اٹکنسون ہوں گے۔
ترک قومی ٹیم کے اے گروپ میں دو میچ باقی بچے ہیں جن میں مجموعی طور پر 4 پوائنٹس حاصل کرنے کی صورت میں ترکی پلے آف مرحلے تک پہنچنے کا حق حاصل کر لے گا۔
لہذا ترکی کو جمہوریہ چیک کے ساتھ آج کھیلے جانے والے میچ میں کم ازکم ایک پوائنٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔
گروپ کے دیگر میچ ہالینڈ اور قازقستان ، آئس لینڈ اور سلووینیا کے درمیان کھیلے جائینگے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں