یو ای ایف اے یورپی لیگ میں ترک ٹیموں کے مقابلے

فنیر باھچے اور بیشکتاش اپنے اپنے گروپ میں کھیلے گئے میچوں میں برابر رہے

386205
یو ای ایف اے یورپی لیگ میں ترک ٹیموں کے مقابلے

یو ای ایف اے یورپی لیگ میں ترکی کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں میں سے فنیر باھچےنے دو۔ صفر کی برتری حاصل کرنے والی سیلٹیک ٹیم کے خلاف دوسرے ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو برابر کر دیا۔ اس طرح یہ میچ دو۔دو کے اسکور سے اختتام پذیر ہوا۔
سیلٹیک کے ہوم گراونڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے 28 ویں اور 32 ویں منٹ میں جبکہ فنیر باھچے نے چوالیسیویں اور اڑھتالیسویں منٹ میں گول کیے۔
یورپی لیگ میں مقابلہ کرنے والے دوسرے ترک کلب بیشکتاش اور پرتگالی کلب سپورٹنگ لزبون کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک۔ایک کے اسکور سے برابر رہا۔
بیشکتاش اس میچ میں متاثر کن کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ یورپی لیگ کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والے بیشکتاش کے گروپ میں چار پوائنٹس ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں