ترک قومی ٹیم سیمی فائنل میں

یورپین وومن والی بال چمپین شپ میں ترکی نے جرمنی کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے

386408
ترک قومی ٹیم  سیمی فائنل میں

ہالینڈ اور بلجیم کی میزبانی میں جاری 2015 یورپین وومن والی بال چمپین شپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا تعین ہو گیا ہے۔
جرمنی کو دو کے مقابلے میں 3 سیٹس سے شکست دینے والے ترکی کا مقابلہ ہالینڈ سے ہو گا۔
ترکی اور ہالینڈ کا میچ تین اکتوبر بروز ہفتہ ہالینڈ کے شہر راٹر ڈیم میں کھیلا جائیگا۔ یہ میچ ٹی آرٹی سپور چینل پر براہ راست نشر ہوگا۔
دوسرے سیمی فائنل میں روس اور سربیا مد مقابل آئیں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں